Buy website traffic cheap

مسلم

اہم مسلم ملک میں سکھ برادری پرخودکش حملہ، ہر طرف تباہی پھیل گئی

جلال آباد (ویب ڈیسک) افغانستان کے شہر جلال آباد میں سکھ برادری پر خودکش حملہ، حملے میں 10 سکھ باشندوں سمیت کم از کم 19 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر میں سکھ برادری کو خودکش حملے میں‌ نشانہ بنایا گیا ہے. دھماکے سے ہر طرف تباہی پھیل گئی. صوبائی گورنر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھ برادری کا ایک گروپ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کیلئے جارہا تھا جسے نشانہ بنایا گیا.
حملہ ہوتے ہی سکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کاروائی کا آغاز کردیا ہے.