
اہم کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ایسی صوبائی حکومت کی تعریف کردی جس کی کارکردگی سے پاکستانی بالکل خوش نہیں ہیں
لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے حوالے سے کیس کی سماعت کی ۔ میئر کراچی وسیم اختر اور چیف سیکرٹری سندھ شہاب اوستو عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا کہ آٹھ سے زائد سکیمیں شروع کی گئیں اور اس وقت کراچی کو دوسو ساٹھ ملین گیلن پانی کی قلت کا سامنا ہے اور یہ مسئلہ دسمبر تک حل ہوجائیگا۔ میئر کراچی وسیم اختر نے عدالت کو بتایا کہ صفائی کا عمل جاری ہے اور ہسپتالوں میں فضلہ تلف کرنے والے پلانٹ لگائے جارہے ہیں آپ بھی شاہراہ فیصل سے آئے ہونگے اور محسوس کیا ہوگاکہ صفائی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ جس پر چیف جسٹس پاکستان نے حکومتِ سندھ کی تعریف کی اور کہا کہ اس کا ساراکریڈٹ سندھ حکومت کو جاتاہے۔