Buy website traffic cheap


ایرانی ایتھلیٹ سہراب مرادی نے ایشین گیمز میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): ایرانی ایتھلیٹ سہراب مرادی نے ایشین گیمز میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے ویٹ لفٹنگ کے مینز 94 کلو گرام مقابلے میں 189 کلوگرام وزن اٹھاکر یونان کے اکاکیوس کاکیاس ولیس کو اعزاز سے محروم کیا جنہوں نے 1999 میں 188کلو گرام وزن اٹھایا تھا۔ سہراب نے کلین اینڈ جرک میں221کلو گرام کے بعد مجموعی طور پر 410کلوگرام کی بدولت ریکارڈ قائم کیا۔