Buy website traffic cheap

جواد ظریف

ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف کی آرمی چیف اور پاکستانی ہم منصب سے ملاقاتیں، باہمی دلچسپی کے امورپر بات چیت

لاہور(ویب ڈیسک): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ سے ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کی ملاقات ہوئی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ سے ملاقات میں ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے خطے میں تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کی کاوشوں کوسراہا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے مخلصانہ اقدامات کررہاہے۔ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ دورہ پاکستان پر ہیں اور آج انہوں نے دفتر خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس کے بعد وفود پاکستان اور ایران کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف دفتر خارجہ پہنچے تو ان کے ہم منصب شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا،دونوں ممالک کے درمیان دفتر خارجہ میں ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مذاکرات میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔