Buy website traffic cheap

بہداد سلیمی

ایرانی ویٹ لفٹربہداد سلیمی نے گولڈ میڈل حاصل کرنے کی ہیٹرک بنا دی

لاہور(ویب ڈیسک): ایران کے بہداد سلیمی کورداسیابی ایشین گیمز کی تاریخ کے تیسرے ویٹ لفٹر بن گئے جنہوں نے طلائی تمغے اپنے نام کرنے کی ہیٹرک مکمل کرلی۔ انہوں نے 105پلس کلو گرام کیٹیگری میں مجموعی طور پر 461 کے جی وزن اٹھا کر نئی تاریخ رقم کر ڈالی۔ وہ دوہزار دس میں گوانگزو اور چار سال قبل انچیون میں منعقدہ میگا ایونٹ میں بھی گولڈ میڈلز جیتنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے کم ٹائی ہیون اور ایران کے محمد ناصری بھی طلائی تمغوں کی ہیٹ ٹرک کرنے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں۔