
ایساکیا ہوا کہ بلاول بھٹو ذرداری کو کلثوم نوازکی عیادت سے روک دیا گیا، کلثوم نوازکی وفات کی افواہیں زورپکڑگئیں
لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری اپنی بہنوں آصفہ اور بختاوربھٹو کیساتھ لندن میں اپنی خالہ صنم بھٹو کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لیے مقیم ہیں۔ شادی کی تقریب میں معروف پاکستانی اور غیرملکی مہمانوں نے شرکت کی۔ پی پی پی چیئرمین بلاول سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازکی عیادت کے لیے جاناچاہتے تھے لیکن ان کو سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دی گئی ۔ شریف خاندان کا بیمار کلثوم نواز کو اس قدر چھپاکر رکھنا اور کسی کو عیادت کی اجازت نہ دینا بہت سی افواہوں کو جنم دے رہا ہے۔ شریف خاندان کے سیاسی مخالفین اور بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق کلثوم نواز وفات پا چکی ہیں اور شریف فیملی ان کی وفات کو الیکشن کے قریب بتاکر ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے۔