Buy website traffic cheap

ایشوریہ رائے

ایشوریہ رائے کی خوبصورتی اور اداکاری کی تو ساری دنیا دیوانی تھی ان کی سریلی آوازنے بھی تہلکہ مچادیا، ویڈیو وائرل

لاہور(ویب ڈیسک):دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار ہونے والی بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے انسٹاگرام پر20 سال پرانی ایک ویڈیو شیئر کر کے سب کو حیران کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریہ رائے بچن کے حسن اور غیر معمولی اداکاری کے چرچے تو پوری دنیا میں ہیں مگر کسی کو یہ نہیں معلوم تھا کہ وہ نہایت ہی میٹھی، سریلی پر اثر آواز کی بھی مالک ہیں۔یہ ویڈیو 1998 کی ہے جب انہوں نے معروف بھارتی ٹیلی ویژن شو جینا اسی کا نام ہے میں بطور مہمان شرکت کی تھی۔پروگرام میں ایشوریہ کو گانے کے چند جملے گانے کی فرمائش کی گی تو انہوں نے ہچکچاتے ہی سہی لیکن گانا گیا ۔ان کی آواز نے سننے والوں کے دل جیت لئے۔ایشوریا رائے ان دنوں اپنی آنے والی فلم فنیخان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک گلوکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں،یہ فلم رواں سال 3اگست کو ریلیز کی جائے گی۔