Buy website traffic cheap

فخرزمان

ایشیاء کپ:معروف سابق کرکٹر نے فخر زمان کو ٹرمپ کارڈ قرار دے دیا

لاہور(ویب ڈیسک): سابق قومی کپتان راشد لطیف نے ایشیاء کپ کیلئے نوجوان بیٹسمین فخر زمان کو پاکستانی ٹیم کیلئے ٹرمپ کارڈ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ یو اے ای میں ہونے والے ایونٹ میں اپنی عمدہ فارم کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔ سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن متوازن ہے اور گزشتہ کچھ میچز سے تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کر رہی ہے لیکن اس میں فخر زمان کی شاندار کارکردگی کا بھی اہم کردار ہے جن کو ایشیاء کپ میں اپنی بھرپور فارم کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ جس غیر معمولی اندازسے وہ بیٹنگ کر رہے ہیں وہ بہت بڑا فرق بن کر سامنے آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان اوپنر کے طور پر پاکستان کو اچھا اسٹینڈ فراہم کرسکتے ہیں اور پورے ایشیاء کپ میں انہیں پاکستان کے اہم ترین ہتھیار کی حیثیت سے دیکھا جائے گا۔ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بائیں ہاتھ کے پیسر جنید خان کی واپسی سے پاکستان کی بالنگ لائن بھی مضبوط ہو جائے گی اورامید ہے کہ وہ محمد عامر اور فہیم اشرف کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ راشد لطیف کے مطابق کوئی شک نہیں کہ شاداب خان بالنگ لائن لائن کی مضبوطی کیلئے یک اہم بالر ہیں جن کے ساتھ شعیب ملک کو بھی اپنا تجربہ بروئے کار لانا ہوگا جو ہمیشہ کی طرح مڈل آرڈر میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوں گے۔سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ مجموعی طور پر قومی کرکٹ ٹیم متوازن ہے اور ایشیاء کپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتی ہے۔