Buy website traffic cheap

حفیظ

ایشیائ کپ سے باہر کیوں کیا؟ حفیظ نے احسان مانی کو خط لکھ دیا

لاہور (ویب ڈیسک) قومی آل رائنڈر محمد حفیظ نے نئے چیئرمین پی سی بی کو ایشیائ کپ سے باہر کیے جانے پر خط لکھ دیا ہے . تفصیلات کے مطابق انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ اس طرح کا رویہ ایک سینئر کرکٹر کے ساتھ کیوں رکھا جارہاہے، اگر نہیں کھلانا تو پھر واضح طور پر بتادیا جائے تاکہ عزت کے ساتھ الگ ہوجاؤں۔ ذرائع کے مطابق بورڈ حکام کی طرف سے کرکٹر کو آئندہ سیریز میں کھلانے کی یقین دہانی نہ ہوئی تو وہ چند روز میں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی اچھی کارکردگی کے باوجود جان بوجھ کر نظر انداز کررہی ہے۔