Buy website traffic cheap

ایشیا کپ

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ء میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان کی ٹیم ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ء میں شرکت کیلئے آج(منگل) کو دبئی روانہ ہوگی، ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہونے میں چار دن باقی، ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ 28 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو کوالیفائنگ ٹیم ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس کو 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔اس سے قبل آخری مرتبہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ 2014ء میں کھیلا گیا تھا جس میں سری لنکا نے ٹرافی جیتی تھی تب آئی لینڈرز ٹیم کے کپتان انجیلو میتھیوز تھے۔ سری لنکا کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے آج منگل کو دبئی روانہ ہوگی، اس کے بعد گرین شرٹس تین دن پریکٹس کریگی۔ٹورنامنٹ 15 سے 28 ستمبر تک محدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس میں پہلی مرتبہ چھ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، پاکستان،، بھارت،، سری لنکا،، بنگلہ دیش اور افغانستان نے براہ راست ایونٹ میں جگہ بنائی تھی اور اب انکے بعد ہانگ کانگ، ملائیشیا، نیپال، اومان، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں سے ہانگ کانگ کی ٹیم کوالیفائنگ مرحلہ عبور کر کے ایونٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان،، بھارت اور ہانگ کانگ کی ٹیم کو گروپ اے، بنگلہ دیش،، سری لنکا اور افغانستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، ہر گروپ سے دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جہاں پر چاروں ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہوں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ 15 ستمبر کو افتتاحی میچ میں سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا، پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو ہانگ کانگ ٹیم کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے آمنے سامنے ہوں گے، سپر فور مرحلے کے میچز 21 سے 26 ستمبر تک کھیلے جائیں گے، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔