Buy website traffic cheap

فاروق

ایم کیوایم بہادرآباد اور ایم کیوایم پی آئی بی گروپ ایک بارپھر آمنے سامنے، ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ شدت اختیار کرگیا

لاہور(ویب ڈیسک): ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی جھوٹ بولیں لیکن اس کی کوئی حد رکھیں ،بہادرآباد والوں کی جانب سے مجھے افطار ڈنرمیں نہیں بلایا گیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا کہ میری طرف سے متحد ہوجانے میں کوئی کسرنہیں ہے، 5 مئی کے جلسے کے بعد سے بہادرآباد کی طرف سے کچھ اور آفرز کی جارہی ہیں، خالد مقبول صدیقی اپنی پہلے کی آفر سے ہٹ گئے ہیں، 5 فروری کی جو شرائط تھیں اس پرمیں جانے کو تیار ہوں۔فاروق ستار نے کہا کہ بہادرآباد والوں کی جانب سے مجھے افطار ڈنر میں نہیں بلایا گیا، خالد مقبول صدیقی جھوٹ بولیں لیکن اس کی کوئی حد رکھیں۔ 26 مئی کو جنوبی سندھ صوبے کے مطالبے کے لئے جلسہ کرنے پر بہادر آباد والے نہیں مانے، ساتھی کارکن کاغذات نامزدگی جمع کرائیں پھردیکھ لیں گے میں اور بہادرآباد کے ساتھی مل کرٹکٹ دیتے ہیں یا نہیں۔