Buy website traffic cheap


اینجلو میتھیوز سری لنکن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر حیران

ابوظہبی (یواین پی) ایشیاءکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں افغانستان کیخلاف ناکامی کے بعد آئی لینڈر کپتان اینجلو میتھیوز اپنے ساتھیوں کی کارکردگی پر حیران رہ گئے جن کا میچ کے بعد کہنا تھا کہ انہیں کھیلتے دیکھ کر بہت زیادہ مایوسی ہوئی کیونکہ پوری ٹیم کی کارکردگی شاکنگ تھی۔انہوں نے افغانستان کی ٹیم کو بہترین کھیل پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سری لنکا کو آو¿ٹ کلاس کردیا جو پہلے میچ میں بھی 150 رنز تک رسائی میں ناکام رہی تھی۔ سری لنکن آل راو¿نڈر کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے اچھا اسٹارٹ لیا لیکن حسب معمول درمیانی اوورز میں اپنا راستہ کھو بیٹھی حالانکہ بالرز نے کافی بہتر کارکردگی دکھائی اور فیلڈنگ بھی گزشتہ میچ کے مقابلے میں کافی بہتر تھی لیکن افسوسناک طور پر بیٹنگ لائن نے ایک مرتبہ پھر مایوس کیا اور یہی کمزوری شکست کا باعث بن گئی۔اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے اختتامی حصے میں ان کی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی جھلک محسوس ہوئی تھی لیکن انہیں اس ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر بہت زیادہ حیرانگی ہوئی کیونکہ وہ اس کی بالکل بھی توقع نہیں کر رہے تھے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ایشیاءکپ کے دونوں میچوں کے دوران دباو¿ کا سامنا نہیں کر سکے اور ان کیلئے یہ بات مایوس کن ہی نہیں بلکہ دھچکے سے کم نہیں کہ ان کی ٹیم دونوں میچوں میں 150 رنز بھی اسکور نہیں کر سکی اور اسے ایونٹ سے باہر ہونا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر انہیں اس پہلو پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔