Buy website traffic cheap

حمزہ شہباز

این اے 127میں مریم نوازکی الیکشن مہم کونسا لیگی رہنماء لیڈ کریگا، ایسا نام سامنے آگیا جس سے پی ٹی آئی پریشان

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جوکہ این اے ایک سو ستائیس لاہور سے پہلی بار الیکشن لڑرہی ہیں لندن میں ہونے کی وجہ سے اپنی الیکشن مہم میں حصہ نہیں لے پائیں گی ۔ ایسے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز میدان میں آئے اور اعلان کردیا کہ وہ مریم نوازکی الیکشن مہم کی قیادت کرینگے جس سے ہاؤس آف شریف میں اختلافات کی خبریں بھی دم توڑگئی ہیں اور حمزہ شہبازکی وجہ سے پی ٹی آئی کو کافی ٹف ٹائم ملنے کا امکان ہے۔