Buy website traffic cheap

آر ٹی ایس

این اے117، پی پی131میں ٹکٹوں کی غلط تقسیم سے شکست ہوئی:اعظم ملک

سانگلاہل (تحصیل رپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی محمد اعظم ملک نے کہا ہے کہ این اے117اور پی پی131میں پارٹی ٹکٹوں کی غلط تقسیم کی وجہ سے تحریک انصاف کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا،میں نے اورچوہدری محمدارشد ساہی نے10تک پارٹی کیلئے جدوجہد کی،اپوزیشن میں ہونے کے باوجود پارٹی کو حلقہ میں زندہ رکھا،پارٹی کے ووٹ بنک میں اضافہ کیا،مگر پارٹی نے زمینی حقائق کو مد نظر نہ رکھتے ہوئے ٹکٹوں کی تقسیم کی،جس کی بناءپر پارٹی کا ووٹر پریشان ہوا ، اس کے باوجود پارٹی نے67ہزارووٹ حاصل کئے،اگر پارٹی ٹکٹوں کی صحیح تقسیم کرتی تو یہ حلقہ آج پی ٹی آئی کا گڑھ ہوتا،وہ مدنی پیلس میں عید ملن پارٹی سے خطاب کر رہے تھے،اس موقعہ پر سابق ناظم ڈاکٹر جاوید اقبال ورک نے بھی خطاب کیا،حاجی محمد اعظم ملک نے مزید کہا کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں ضلع ناظم،اور تحصیل ناظم اور یونین کونسل ناظم کیلئے مظبوط پینل تشکیل دئیے جائیں گے،بلدیاتی الیکشن میں پوری قوت سے حصہ لیں گے۔