Buy website traffic cheap

نوازشریف

ایون فیلڈ ریفرنس، سابق وزیراعظم کے پاس کہنے کو کچھ نہیں؟

ایون فیلڈ ریفرنس، سابق وزیراعظم کے پاس کہنے کو کچھ نہیں؟ا…………..حتساب عدالت میں زیرسماعت ایون فیلڈ ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی ذرائع آمدن ثابت نہیں کرسکے، نواز شریف گلف اسٹیل ملز کے مالک ہیں جب کہ قطری خط بھی غلط ثابت ہوگیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں، اس موقع پر ریفرنس میں نامزد ملزم نواز شریف کمرہ عدالت میں کچھ دیر رہنے کے بعد روانہ ہوگئے۔ ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے آج کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ وکیل ظافر خان نے عدالت کو بتایا کہ کیپٹن (ر) صفدر انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کرنے کے سلسلے میں مانسہرہ میں موجود ہیں اس لیے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے مسلسل دوسرے روز ایون فیلڈ ریفرنس میں حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف، مریم، حسن اور حسین نواز ذرائع آمدن ثابت نہیں کرسکے جب کہ مریم نواز نے اصل حقائق چھپائے

—————————-

یہ خبر بھی پڑھیئے

معذور افراد کی مدد کرنا ہر مسلمان کا مذہبی اور اخلاقی فرض ہے؛ ذکر اللہ مجاہد
معاشرے کے مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں
ہمیں معاشرے کے مستحق افراد کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے یہی انسانیت اور دین اسلام کاتقاضہ ہے
الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام معذور افراد میں ویل چیئر ز تقسیم کے موقع پر ذکر اللہ مجاہد اور عبدالعزیز عابد شرکاء سے خطاب
لاہور ( یو این پی)امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ معذور افراد کی مدد کرنا ہر مسلمان کا مذہبی اور اخلاقی فرض ہے ۔ہمارا دین ہمیں مستحقین اور معذور افراد کے ساتھ حسن سلوک اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کا درس دیتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتما م گلبرگ میں معذور افراد میں ویل چیئر ز تقسیم تقریب کے موقع پر شرکاء سے اور نجی ٹی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معذور اور مستحق افراد کی فلاح و بہود کیلئے کام کرنے سے دلی سکون ملتا ہے ۔بحیثت مسلمان اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کرنا اور بلخصوص ان افراد کی جو اس کے حقدار ہوں تو اللہ رب العزت ایسے افراد کو اپنے دوست رکھتے ہیں جو بنا کسی دنیاوی شہرت اور کسی لالچ کے تحت مخلوق خدا کی مدد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے سامنے خدمت کے کاموں کو پیش کرنا کسی تشہری یا شہر ت کیلئے نہیں بلکہ اہل خیر کو متوجہ کرنے کیلئے ہے کہ بہت سے سفید پوش ، مستحق اور معذور افراد ان کی توجہ کے منتظر ہیں ۔ الخدمت فاؤنڈیشن اہل خیر اور مختر حضرات کی کاوشوں کے ساتھ اپنے خدمت کے کام سرانجام دے رہی ہے جس کو بڑھانے کیلئے لاہور بھر کے صاحب حیثیت اور مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں معاشرے کے مستحق افراد کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے یہی انسانیت اور دین اسلام کاتقاضہ ہے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن لاہور شہر بھر میں خدمت کے کام میں مصروف عمل ہے ہم مستحق افرادکیلئے راشن تقسیم ،32سے زائد لاہور کی غریب آبادیوں میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد غریبوں کو ٹیسٹوں اور ادویات کی مفت فراہمی ، 600 سے متوسط خاندانوں میں
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) نے مل کر پاکستان کی سیاست کو گندا کیا ہے، الیکشن میں کسی قسم کی رکاوٹوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا،ملک میں نہ پانی ہے اور نہ ہی بجلی اوپر سے گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہاکہ مجھے کیوں نکالا کے بیانیے سے اداروں میں تصادم کی کیفیت ہے، ایسے بیانات سے ملک کی ساخت کو نقصان پہنچتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ ماضی میں بھی پیپلزپارٹی قیادت کے خلاف اقدامات کرتی رہی ہے، وفاقی حکومت نے جو بجلی کے منصوبے لگائے وہ کم بجلی پیدا کررہے ہیں، نیلم جہلم پراجیکٹ کا افتتاح تین بار کیا گیا مگر بجلی سسٹم میں نہیں آئی۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو ووٹرز کے پاس جانے کے لیے یکساں مواقع ملنے چاہئیں، الیکشن 25 جولائی کو ہی ہونے چاہئیں اس پر تمام جماعتیں متفق ہیں، الیکشن کو ملتوی کرنے نہیں دیں گے اور نہ اس کے حق میں ہے۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نفیسہ شاہ نے کہاکہ الیکشن پر اثر انداز ہونے کے لیے ریحام خان کی کتاب آئی تو مناسب نہیں ہوگا، الیکشن میں کسی قسم کی رکاوٹوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی کی جانب سے موقف میں ہوسکتا ہے