Buy website traffic cheap

پیرول

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کا معاملہ ، نوازشریف نے اپیلوں پر جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے معاملہ پر اپیلوں پر جلد سماعت کیلئے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی ۔تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا وں کے خلاف کے سابق وزیراعظمنوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جاری ہے لیکن سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپیلوں پر جلد سماعت کیلئے بھی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم کی درخواست خواجہ حارث نے دائر کی۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدرایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے بعد اڈیالہ جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔