Buy website traffic cheap

نوازشریف

ایون فیلڈ کیس: سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نوازنے ٹرائل مکمل ہونے کے بعد عدالت سے انوکھی استدعاکردی

لاہور(ویب ڈیسک): احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے خاندان کیخلاف ایون فیلڈ کیس میں ٹرائل مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز نے اپنے وکلاء کے ذریعے عدالت سے استدعاکی ہے کہ کیس کے فیصلے کو سات دن کے لیے مؤخر کیا جائے، انہوں نے درخواست کیساتھ کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی لف کی ہے ان کا کہنا تھاکہ وہ کیس کا فیصلہ عدالت میں پیش ہوکر سننا چاہتے ہیں لیکن فیصلے کو سات دن کے لیے مؤ خر کیا جائے۔