
ایپلٹ ٹریبونل نے پی پی پی سندھ کے اہم ترین رہنماء کے کاغداتِ نامزدگی مسترد کردیے
لاہور(ویب ڈیسک): ایپلٹ ٹریبونل نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق صوبائی وزیرمنظوروسان کے کاغذاتِ نامزدگی مستردکر دیے ہیں۔ ایپلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے منظور وسان کے کاغذات مسترد کیے ۔ منظور وسان کا کہنا تھاکہ پتہ نہیں کیوں ایپلٹ ٹریبونل نے کاغذات مستردکیے انہوں نے تو تمام حقائق اور اثاثہ جات ظاہر کیے ہیں۔