Buy website traffic cheap


ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو معاوضہ نہیں بلکہ زمینیں دیں گے

لاہور(شکیل احمد): صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو معاوضہ نہیں بلکہ زمینیں دیں گے .متاثرین سے ملاقات میں میاں محمودالرشید نے یقین دلایا کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو معاوضہ نہیں بلکہ زمینیں دیں گے ۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کر لیا ہے جبکہ فراڈ میں ملوث ملزمان کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں انھوں نے کہا کہ معاملے کے جلد از جلد حل کے لیے سیکرٹری ہاؤسنگ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے.صوبائی وزیر نے سوال اٹھایا کہ معاملہ گزشتہ حکومت کے نوٹس میں ہونے کے باوجود ملزمان کے نام ای سی ایل لسٹ میں کیوں نہیں ڈالے گئے؟