Buy website traffic cheap

غذائی قلت

ایک ایسا شہر جہاں بھٹو تو زندہ ہے لیکن دس بچے غذائی قلت اور آلودہ پانی سے مرگئے، پی پی پی کی دس سالہ کارکردگی بے بقاب

لاہور(ویب ڈیسک): مٹھی کے سول ہسپتال میں غذائی قلت اور آلودہ پانی سے پیدا ہونے والے امراض سے مزید 10 بچے جاں بحق ہوگئے۔مرنے والے بیمار بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کے گاؤں میں پینے کا صاف پانی اور صحت کی سہولیات میسر نہیں۔انہو ں نے کہاکہ لوگ آلودہ پانی سے ہونے والے امراض کا شکار ہیں کیونکہ ان کے پاس کنویں کا پانی پینے کے علاوہ کوئی اور نظام موجود نہیں ہے۔والدین نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر الزام لگایا کہ جب وہ اپنے بچوں کیلئے بہتر علاج کی سہولیات کا مطالبہ کرتے ہیں تو ان سے بدتمیزی سے پیش آیا جاتا ہے۔مٹھی کے سول ہسپتال میں ہلاک ہونے والے بچوں کو دیہاتوں سے لایا گیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس واقعے پر رائے کیلئے بارہا کوششوں کے باوجود ضلعی ہیلتھ آفیسر یا متعلقہ حکام سے رابطہ نہیں ہوسکا۔