Buy website traffic cheap


ایک تولہ سونا 600 روپے سستا ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قدر 514 روپے کم ہوکر 98 ہزار 594 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونےکی قدر 6 ڈالر کم ہوکر 1927 ڈالر فی اونس ہے۔