Buy website traffic cheap

ڈاکٹر عافیہ صدیقی

بالآخر پاکستانی حکومت کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی یادآگئی، دفترِ خارجہ کے مطالبے کا امریکی جواب بھی سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک): امریکی دفترِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ میں تمام قیدیوں کے انسانی حقوق کاخیال رکھاجاتا ہے اور ان کے ساتھ کسی قسم کانارواسلوک نہیں کیا جاتا۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے ہمیں پاکستانی حکومت کا پیغام مل چکاہے۔ یادرہے گزشتہ ہفتے ترجمان دفترِ خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیساتھ امریکی جیل میں نارواسلوک پر تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عافیہ کی وفات کی خبریں بھی گردش کررہی تھیں جن کو ٹیکساس میں تعینات پاکستان سفارتکار عائشہ فاروقی نے بے بنیاد قراردیا تھا۔