
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی کزن کا آئندہ انتخابات میں پشاور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ
لاہور(ویب ڈیسک): انٹرٹینمنٹ کے شوقین افراد جانتے ہیں بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا تعلق خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور سے ہے۔ ان کے دادا کشمیر سے ہجرت کرکے پشاور آئے تھے لیکن بعدازاں ان کے والد بسلسلہ روزگار بھارت چلے گئے لیکن شاہ رخ خان کے عزیز اقارب ابھی بھی پشاور میں رہتے ہیں ان کی چچاذاد بہن نورجہاں عوامی نیشنل پارٹی سے وابستہ اور کافی متحرک ہیں اور سوچ رہی ہیں کہ آئندہ انتخابات میں ایم پی اے کی سیٹ پر پشاور سے الیکشن لڑیں۔