Buy website traffic cheap

بال ٹیمپرنگ

بال ٹمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کھلاڑیوں کی کرکٹ کے میدان میں واپسی

میلبورن (ویب ڈیسک)بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ملوث پائے جانے والے آسٹریلوی کرکٹرز ڈیوڈ وارنراور کپتان اسٹیون اسمتھ ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں واپسی کیلئے پر امید تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ وارنراور اسٹیون اسمتھ پر بال ٹمپرنگ میں ملوث ہونے پر ایک ایک برس جبکہ اوپنر کیمرون بینکرافٹ پر 9 ماہ کیلیے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر پابندی ہے.
جس کے بعد انہوں نے کلب لیول کرکٹ کھیلنے پر توجہ دیتے ہوئے مقامی کلب ٹورنامنٹس میں شرکت کی حامی بھر لی ہے. اسٹیون سمتھ 21 اور 22 جولائی کو دو ون ڈے میچز کھیلیں گے جبکہ بینکرافٹ پورے ٹورنامنٹ کیلیے دستیاب ہونگے۔