Buy website traffic cheap

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

بحران ٹل گیا، نئی حکومت کو اندرونِ اور بیرونِ ملک بڑی سفارتی اور سیاسی کامیابی مل گئی

لاہور(ویب ڈیسک): )ڈچ حکومت کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کا عالمی مقابلہ موخر کئے جانے کے فیصلے کے بعد تحریک لبیک نے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ ڈچ حکومت کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کئے جانے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور تحریک لبیک کے رہنماﺅں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد تحریک لبیک نے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا اور تحریک کے کارکن قافلوں کی صورت میں پر امن طور پر اپنے اپنے شہروں کی طرف روانہ ہوگئے ۔واضح رہے کہ پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک لبیک کے رہنماﺅں سے ان کا مقصد پورا ہوجانے کے بعد دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی تھی ۔