Buy website traffic cheap

نعیم الحق

برسوں کی رفاقت کام آگئی ، وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی دوست کو اہم ترین عہدے سے نوازدیا

لاہور(ویب ڈیسک): تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق کو وزیراعظم کامعاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کردیا گیا،اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جار ی کردیا گیا ہے ۔افتخاردرانی کو وزیراعظم کامعاون خصوصی برائے میڈیامقرر کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) اکرام الحق کو سیکرٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرام الحق کو سیکرٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دے دی جس کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔اکرام الحق کی تقرری2سال کے لئے کنٹریکٹ پر کی گئی جبکہ موجودہ سیکرٹری دفاع ضمیرالحسن 24 اگست کو ریٹائر ہورہے ہیں۔