Buy website traffic cheap

جنسی روابط

برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتارہونیوالا شخص فرحان جونیجوکون ہے اور کس اہم شخصیت کا فرنٹ مین تھا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹڈاپ)میں اربوں روپے کے سکینڈل کے مرکزی کردار فرحان جونیجو اور اہلیہ کی برطانیہ میں گرفتاری میں نیب اور ایف آئی اے کی معاونت حاصل رہی ہے. فرحان جونیجو ٹڈاپ سکینڈل کا مرکزی کردار ہے جس نے 2013ءمیں پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں غبن کرتے ہوئے 750 ملین روپے کی رقم بیرون ملک منتقل کی تھی اور پاکستان سے امریکہ فرار ہو گیا۔ فرحان جونیجو نے دبئی، امریکہ، سوئٹزرلینڈ کے بعد رقم برطانیہ منتقل کی تاہم اب اسے برطانیہ میں مانیٹرنگ کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ فرحان جونیجو ٹڈاپ سکینڈل میں امین فہیم مرحوم کا فرنٹ مین تھا جبکہ اس سکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا بھی نام ہے۔ ٹڈاپ سکینڈل میں 7 ارب کی رقم حوالہ ہنڈی کے ذریعے امریکہ منتقل کی گئی اور فرحان جونیجو نے یہ رقم اپنی والدہ، اہلیہ، بھائی اور بہن کے اکاﺅنٹس میں منتقل کی۔ فرحان جونیجو سندھ حکومت سے ڈیپوٹیشن پر وزارت تجارت کا ڈائریکٹر تھا جس کے پاس پاکستان کیساتھ برطانوی شہریت بھی تھی۔