Buy website traffic cheap

بھٹو

بلاول بھٹو کے قافلے پر حملہ، کراچی سے افسوسناک خبر

کراچی (ویب ڈیسک) بلاول بھٹو کے قافلے پر مشتعل مظاہرین کا حملہ، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں. تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھے جانے والے علاقے این اے 246 لیاری جب بلاول بھٹو پہنچے تو انہیں مختلف صورتحال کا سامنا کرنا پڑا. بلاول بھٹو خطاب کے کیلئے جب مسجد کے مقام پر پہنچے تو سینکڑوں افراد نے بلاول بھٹو کا گھیرائو کر لیا اور پیپلز پارٹی کیخلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ پولیس موبائل سمیت متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔ واضح رہے کہ بلاول ھٹو کی الیکشن مہم میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی ان کے ساتھ تھے جو بلاول بھٹو کی گاڑی چلارہے تھے.