Buy website traffic cheap

بلوچستان

بلوچستان میں انتہائی غیر معروف شخصیت نگران وزیراعلیٰ بن گئی، یہ نام کس نے دیا سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں جاری

لاہور(ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن آف پاکستان پنجاب کے بعد بلوچستان میں بھی نگران وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کردیاہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق علاء الدین مری کو نگران وزیراعلیٰ بلوچستان مقررکیا گیا ہے۔ علاء الدین مری کا نام حکومتی اتحاد نے دیا تھا۔ حکومت اور اپوزیشن میں اتفاقِ رائے نہ ہونے کی وجہ سے معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس گیا تھا اس تعیناتی کیساتھ ملک بھر میں نگران حکومتوں کے قیام کا مسئلہ اپنے انجام کو پہنچ گیاہے۔ علاء الدین مری کا تعلق مستونگ سے ہے اور یہ یونیورسٹی آف بلوچستان سے گریجوایشن کرچکے ہیں۔