Buy website traffic cheap

چوہدری نثار

بچہ کہنا شہبازشریف کو مہنگاپڑگیا، نوازشریف کے بعد چوہدری نثار کی شہباز شریف پر شدید لفظی گولہ باری

لاہور(ویب ڈیسک): گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا تھاکہ چوہدری نثار میں ابھی بچپنا ہے اور ان کی اصل دوستی نوازشریف کیسا تھ تھی میرے ساتھ تو ان کی شروع میں ان کی بنتی ہی نہیں تھی اوروہ اکثر میری شکایتیں بڑے میاں صاحب سے لگایا کرتے تھے۔ شہباز شریف کے اس بیان کے بعد چوہدری نثار بھی میدان میں آگئے ہیں اور کھل کر پہلی دفعہ اپنے دوست شہبازشریف پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھاکہ شہبازشریف کو بچپنے اور سنجیدہ رویے میں فرق معلوم ہونا چاہیے بچپنا وہ ہے جو ان کی پارٹی کررہی ہے اور ان کو تیس سال پرانی باتیں نہیں کرنی چاہیں۔