Buy website traffic cheap


بڑی بڑی تنخواہوں کی آفر کرنے والے چینل کا مالک قانون کے شکنجے میں

بڑی بڑی تنخواہوں کی آفر کرنے والا بڑا چینل قانون کے شکنجے میں…………..میگا جعلی ڈگری سکینڈل کیس کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران بول ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے درخواست کی سماعت میں عدالت نے شعیب شیخ کو بغیراجازت ملک سے باہر جانے سے روک دیا۔۔ سفارشیں کرانے پر چیف جسٹس نے شعیب شیخ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تم اتنے طاقتور نہیں کہ عدالت کو ڈکٹیٹ کراو، پتہ ہے تمہارے لیے کون کون سفارشیں کر رہا ہے۔ چیف جسٹس نے شعیب شیخ کو عدالتی حکم کے بغیر ملک چھوڑنے سے روک دیا۔

—————————–
یہ خبر بھی پڑھیئے

ڈالر کی قیمت125.50کی بلند ترین سطح پر پہنچنا ملکی معیشت کیلئے نقصان کا باعث ہے،راجہ عدیل
تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے روپے کے مقابلہ میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 124.50 تک پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت ملکی معیشت کیلئے نقصان کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت دباؤ کا شکار ہے ۔ روپے کی بے قدری اور ڈالر بڑھنے سے صنعتی خام مال مہنگا اور صنعتکار پریشانی کا شکار ہیں۔ نیز ڈالر کی قیمت بڑھنے سے حکومتی بیرونی قرضوں میں بھی اربوں روپے کا اضافہ ہورہاہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے ملک کے اندر بھی مہنگائی کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہے ۔حال ہی میں پٹرولیم مصنوعات میں4روپے فی لیٹر تک اضافہ بھی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث ہوا جس سے صنعتی شعبہ سمیت ہرطبقہ فکر متاثر ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈالر کی بے لگام پرواز کو لگام دے کیونکہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے خام مال مہنگا اور صنعتکار پریشانی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے خام مال کی قیمت میں اضافہ پیداواری لاگت میں اضافہ اور مہنگی اشیاء کے باعث درآمدات میں کمی واقع ہوگی۔ روپیہ کی قدر میں کمی اور تونائی بحران کے باعث صنعتی پیداوار بری طرح متاثر ہورہی ہے اورمہنگی اشیاء کے باعث پاکستان عالمی مارکیٹ سے تیزی سے باہر ہورہا ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک پر بیرونی قرضوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے اس لیے روپے کی قدر کو بہتر کو مستحکم کرنے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کرے۔اور حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرے ۔