Buy website traffic cheap

آپریشن ردالفساد

بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ترجمان پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بڑا اعلان کردیا

راولپنڈی (ویب‌ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی جنگ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا. ان کا مزید کہنا تھا کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے اگر کسی قسم کی بھارتی کاروائی کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائیگا.
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا شکار بنایا گیا لیکن ہم نے کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا اور بہت سی قربانیوں کے بعد امن قائم کیا، ہمیں پتا ہے کہ امن پسندی کی کیا قیمت ہے اس لیے امن کو خراب نہیں ہونے دیں گے. جبکہ بھارت کے اندر آزادی کی کئی تحریکیں چل رہی ہیں اور مزید یہ کہ ہندوستان کو کرپشن اور ملکی سیاست کا سامنا ہے. وہ ملک پاکستان کیخلاف جنگ کی باتیں کر رہا ہے. پاک فوج کو اپن پسندی کی قیمت کا اچھی طرح پتا ہے. ہم امن کے راستے پر چلیں گے لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے، جب کہ ہم نے کسی بھی فوجی کی لاش کی بے حرمتی نہیں کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ میدان کربلا میں حضرت امام حسینؓ نے حق و صداقت کی آواز بلند کی، پیر سرکارجی
راولپنڈی(یواین پی ) میدان کربلا میں حضرت امام حسینؓ نے حق و صداقت کی آواز بلند کی۔ نواسئہ رسول حضرت امام حسینؓ اور آپ کے رفقاءنے میدان کربلا میں عظیم قربانی دے کر اسلام کا پرچم بلند کیا جو ملت اسلامیہ کے لیے عظیم درس ہے۔ان خیالات کا اظہار پیر سرکارجی نے سالانہ عظیم الشان سید الشہداءکانفرنس و ماھانہ گیارھویں شریف میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔پیرسرکار جی نے کہاکہ امام حسین نے جو قربانی دی وہ اسلام کی بقاءکے لیے اسلام کی سربلندی کے لئے قربانی دی۔حضرت امام حسین کی عظیم قربانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ظلم، جبر او ر ناانصافی کے خلاف ہر حالت میں جدوجہد کرناضروری ہے۔ حضرت امام حسینؑ کا کردار قیامت تک آنے والی نسلوں کے لئے مینارہ نو رکی حیثیت رکھتا ہے ،کا نفرنس میں شریک علامہ مولانا سرفراز احمد کلیامی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا نے عظمتِ انسانی کی سربلندی کے لیے جو نقوش چھوڑے ہیں، وہ پوری دنیائے انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہیں۔ آج اقوام عالم کو جن مسائل کا سامنا ہے، ان سب کا بہترین حل پیغام حسینی میں مضمر ہے، کانفرنس میں شریک علماءکرام اور مشائخ عظام کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اختتام محفل پیر سacرکار جی نے ملکِ پاکستان اور افواجِ پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی۔