Buy website traffic cheap

بھارت

بھارت خواتین کے حوالے سے دنیا کاخطرناک ترین ملک قرار، پاکستان کی رینکنگ میں بہتری، اہم رپورٹ جاری

لاہور(ویب ڈیسک): معروف بین الاقوامی جریدے نے اپنی سالانہ خواتین کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارت کو خواتین کے حوالے سے دنیا کا خطرناک ترین ملک قراردیا گیاہے دوہزارگیا رہ میں بھارت اس فہرست میں چوتھے نمبر پر تھا لیکن خواتین کیساتھ بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی وجہ سے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ پاکستان کی اس رپورٹ میں رینکنگ بہترہوگئی ہے اور پاکستان تیسرے نمبر سے چھٹے نمبر پر چلاگیا ہے۔ فہرست کے مطابق خواتین کے لیے خطرناک ترین ملکوں میں انڈیاپہلے، افغانستان دوسرے، شام تیسرے، صومالیہ چوتھے اور سعودی عرب پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان بہترین قانون سازی خاص طور پنجا ب میں خواتین کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے تیسرے سے چھٹے نمبر پر چلاگیا ہے۔