Buy website traffic cheap

دِل کی دیوار

بھارت سے پاکستانیوں‌ کیلئے بُری خبر

بھارت سے پاکستانیوں‌کیلئے بُری خبر………….دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیصل آباد کی 7 سالہ زینب لدھیانہ کے اسپتال میں انتقال کرگئی۔ بچی کے والد کے مطابق فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پاکستان میں زینب کی سرجری کے سلسلے میں خطرات ہیں، زینب کے والد اسے بھارتی شہر لدھیانہ لے گئے، جہاں کے ایک اسپتال میں گزشتہ رات اس کی سرجری کی گئی اور اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا۔

———————–
یہ خبر بھی پڑھیئے

مظفرآباد،مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد کے ذریعے ہی ممکن ہے،صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان
صدرآزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد کے ذریعے ہی ممکن ہے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہمیں اپنی صفوں اتحاد قائم کرنا ہوگا ،پاکستان کشمیریوں کی امیدوں اور امنگوں کا محور و مرکز اور کشمیریوں کا وکیل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر مظفرآباد میں مظفرآباد کے دورے پر آئے پاکستان فورم اف امبڈسمین میں شامل وفاقی اور صوبائی محتسبین کے وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے کیا ۔ اس موقع پر مشتاق احمد سکھیرا، صدر پاکستان فورم اف امبڈسمین، محترمہ کشمالہ طارق، محمد رئیس الدین، وفاقی محتسب برائے انشورنس ، ظفر حسین مرزا، محتسب آزاد کشمیر، اسد اشرف ملک، صوبائی محتسب سندھ، نجم سعید ، صوبائی محتسب پنجاب اور عقل بادشاہ، صوبائی محتسب خیبر پختون خواہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیرنے پاکستان فورم آف امبڈسمین کانفرنس کا انعقاد آزاد کشمیر میں کروانے پر آزاد کشمیر کے محتسب ظفر حسین مرزا کی کاوش کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آزاد کشمیر کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ملک بھر سے محتسب اعلی یہاں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اخلاقی حمایت کی ہے جس پر کشمیری عوام پاکستانی قوم اور حکومت کے مشکور ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کوششیں مزید تیز کرنی ہوں گی۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ عدل انصاف کی بالادستی میں وفاقی محتسب کا کردار قابل ستائش ہے۔بعد ازاں صدر گرامی نے پاکستان فورم اف امبڈسمین کے ممبران میں شیلڈ بھی تقسیم کیے۔