Buy website traffic cheap

مقبول حسین

بھارت کی جیلوں میں چالیس سال قید رہ کر پاکستان کا علم بلند کرنیوالے سپاہی مقبول حسین کی وفات پر اہم شخصیات کا اظہارافسوس

لاہور(ویب ڈیسک): بھارتی جیلوں میں 40سال قیدرہنے والے سپاہی مقبول حسین انتقال کرگئے ، آرمی چیف کا اظہار تعزیت ، نماز جنازہ فوجی اعزا ز کے ساتھ ادا کی جائیگی ۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق 1965کی جنگ میں حصہ لینے والے سپاہی مقبول حسین انتقال کرگئے ۔ مقبول حسین کو 1965میں بھارتی فوج نے قید کرلیا تھا اور وہ 40سال تک بھارت کی مختلف جیلوں میں قید رہے ۔ مقبول حسین کو 2005 میں بھارتی قید سے رہائی ملی ۔ مقبول حسین کوستارہ جرات سے بھی نوازاگیا تھا ۔ سپاہی مقبول حسین سی ایم ایچ اٹک میں زیر علاج تھے ۔ ان کو آج فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائیگا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کی وفات پر اظہار تعزیت کیاہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے سپاہی مقبول حسین کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا سپاہی مقبول حسین کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپاہی مقبول حسین نے1965کی جنگ میں بہادری کامظاہرہ کیا،ہمارے شہدا ہمارا اثاثہ ہیں،سپاہی مقبول حسین جیسے بہادر سپوت ہماری قوم کافخرہیں۔واضح رہے کہ بھارتی جیلوں میں 40سال قیدرہنے والے سپاہی مقبول حسین (ستارہ جرات )گزشتہ رات انتقال کرگئے تھے ، ان کی نماز جنازہ فوجی اعزا ز کے ساتھ ادا کی جائے گی۔