Buy website traffic cheap

سپریم کور ٹ نے پاکستانیوں کے غیر ملکی اکاﺅنٹس اور اثاثوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا

بھوجا ائیرلائن حادثہ، سپریم کورٹ نے تحقیقات کیلئے پولیس کو ڈیڈ لائن دیدی

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک) سپریم کورٹ نے ائیربلیو و بھوجا ائیرلائن متاثرین معاوضہ کیس کی سماعت کی جس میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پولیس 6 ہفتے کے اندر تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جمع کرائے. دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ائیربلیو نے متاثرین کو معاوضہ ادا کردیا ہے، جن لواحقین نے معاوضہ نہیں لیا ان کا معاوضہ الگ اکاؤنٹ میں پڑا ہے، جس پرچیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اتنے عرصے سے رقم اکاؤنٹ میں پڑی ہے اسکا مارک اپ کون دے گا، لواحقین نے معاوضہ کے حوالے سے کس نوعیت کی مقدمہ بازی کررکھی ہے۔ چیف جسٹس نے حکم جاری کیا کہ مقدمہ بازی میں گئے لواحقین کی رقم ائیر بلیو کمپنی ایڈیشنل رجسٹرار کے پاس جمع کرائے۔