Buy website traffic cheap

ڈیموں

بیرونِ ملک دورے کے بعد چیف جسٹس پاکستان ایک بار پھر بھرپور فارم میں، دبنگ فیصلوں سے لیگی صفوں میں ہلچل مچادی

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار روس کے چودہ روزہ دورے کے بعد وطن واپس لوٹ آئے ہیں اور آتے ہی اہم کیسز کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ میں آج اصغرخان اور اہم شخصیات کو سیکیورٹی دینے کے حوالے سے کیس کی سماعت کی اور ریمارکس دیے کہ تمام وفاقی وزراء سے سرکاری بلٹ پروف گاڑیاں واپس لی جائیں اور جن کی زندگی کو خطرہ ہے وہ اپنے ذاتی پیسے سے گاڑیاں خرید سکتے ہیں۔ دورانِ سماعت استفسار کیا کہ کیا حمزہ شہباز اور سلمان شہبازکو سیکیورٹی دی گئی ہے جس پر عدالت کو بتاگیا کہ ان کو کوئی سیکیورٹی نہیں دی گئی۔ جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیے کہ آج بھی حمزہ شہباز کی جیوڈیشل کالونی میں رہائش پر کپڑے لٹکے ہوتے ہیں جس سے لوگوں کی پرائیویسی ختم ہوگئی ہے اور متعلقہ حکا م کو ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کروانے کا حکم جاری کردیا۔