Buy website traffic cheap

منشیات سمگل

بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، ایک شخص گرفتار

لاہور(ویب ڈیسک): اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پربیرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش میں ایک مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرقانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کی جس میں بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی میں ایک مسافر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بکھرکے رہائشی محمدرمضان کے سامان سے5کلوسے زائدآئس ہیروئن برآمدہوئی اورملزم پی آئی اے کی پروازپی کے741 سے جدہ جارہاتھا،جس کے بعد محمدرمضان کوقانونی کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کردیاگیا ہے۔