Buy website traffic cheap


بیوروکریسی کے متعلق اہم انکشاف .. میڈیا پر نئی بحث کا آغاز

بیوروکریسی کے متعلق اہم انکشاف .. میڈیا پر نئی بحث کا آغاز………..ذرائع کے مطابق 11 بیوروکریٹس، 13 پولیس افسر شریف فیملی کے اہم افراد سے مسلسل رابطے میں ہیں، جن میں احمد جاوید قاضی، خرم آغا، عمر رسول فرحان عزیز خواجہ، سارہ اسلم، نبیل اعوان، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ اور انفارمیشن، ایڈیشنل اور ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلٰی آفس، سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایس ایس پی سپیشل برانچ اور دیگرشامل ہیں جبکہ سپیشل برانچ کے افسر ڈیلی ویجز ملازمین کے ذریعے اپنی رپورٹیں بھجوا رہے ہیں۔

————————-

یہ خبر بھی پڑھیئے

ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل
ایشلے بارٹی کی کامیاب پیش قدمی،ہیتھر واٹسن اور سمانتھا اسٹوسر کی ناکامی
ناٹنگھمِ/ہرٹوگن بوش/اسٹٹ گارٹ(یواین پی)برطانیہ میں جاری ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی جہاں ٹاپ سیڈ پلیئر ایشلے بارٹی کی کامیاب پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے جنہوں نے چین کی ینگ ینگ ڈواؤن کو چھ،تین اور چھ،دو سے ہرا کر لاسٹ ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی جبکہ اسی مرحلے میں نمبر چار سیڈ برطانوی کھلاڑی جوہانا کونٹا،نمبر چھ سیڈ کروشیا کی دونا ویکچ اور برطانیہ کی کیٹی بولٹر بھی کامیاب رہیں لیکن برطانوی پلیئر ہیتھر واٹسن اور آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر کا سفر تمام ہو گیا۔ ہالینڈ میں جاری روزمیلن گراس کورٹ ٹینس چیمپئن شپ میں امریکا کی الیسن رسکے نے ہنگرین حریف فانی اسٹولار کو سات،چھ اور چھ،دو سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی لیکن دیگر میچوں کا بارش کے سبب فیصلہ نہیں ہو سکا۔اسی ٹورنامنٹ کے مینز سنگل مقابلوں امریکا کے میکنزی میکڈانلڈ،فرانس کے جرمی چارڈی،نمبر پانچ سیڈ یونان کے اسٹیفانو سٹسیپاس اور نمبر دو سیڈ فرانس کے رچرڈ گیسکوئے اپنے حریفوں کو مات دے کر لاسٹ ایٹ مرحلے میں داخل ہو گئے تاہم ٹاپ سیڈ فرنچ پلیئر ایڈریان منارینو کو شکست کے بعد گھر واپسی کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔ ادھر اسٹٹ گارٹ اوپن کے لاسٹ 16راؤنڈ میں کامیابی کے بعد کینیڈا کے مائیلوس رونیک،جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیخ،آسٹریلیا کے نک کیرگیوس، اسپین کے فیلیسیانو لوپیز اور ارجنٹائن کے گائیڈو پیلا بھی کوارٹر فائنل میں جا پہنچے تاہم فرانس کے جائلز سیمون اور ان کے ہم وطن بینوئٹ پائرے کا سفر تمام ہو گیا۔) انگلش کاؤنٹی کلب یارکشائر کے چیئرمین اسٹیو ڈینسن پر آڈٹ فرم نے 15سالہ پابندی عائد کردی۔ چیئرمین یارکشائر پیس ویدر ہاؤس کوپرز کمپنی کے پارٹنر بھی تھے۔جن پر پانچ لاکھ پاؤنڈز جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ ان پر دو آڈٹس میں غبن کے الزام میں دو سال سے تحقیقات جاری تھیں جس کے بعد مقامی آڈٹ کمپنی نے ان پر پابندی عائد کی۔