Buy website traffic cheap


بیگم کلثوم نوازکی نمازِ جنازہ میں پاکستان تحریکِ انصاف کی کونسی اہم شخصیات شرکت کرینگی، تفصیلات جانیے

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ یہ غم کا موقع ہے اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے،بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شریک ہونگا اور دیگر پارٹی عہدیدار بھی شریک ہونگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر لواحقین کیساتھ غم میں شریک ہیں،عمران خان اور فواد چودھری نے بھی واضح پیغام دیاکہ یہ غم کا موقع ہے اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گااور میرے علاودیگر پارٹی عہدیدار بھی نماز جنازہ میں شریک ہونگے۔