Buy website traffic cheap


تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی ہے، وزیراطلاعات ونشریات پنجاب کی ٹی وی پر نازیبا گفتگونے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑدیے

لاہور(ویب ڈیسک): وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نجی نیوز چینل کے پروگرام کے دوران ایک سوال پر جواب دینے کے بجائے سیخ پا ہو گئے اور پھر مائیک نکال کر انتہائی غلیظ گالی دے دی ۔نجی نیوز چینل سما نیوز کے پروگرام ”آواز “میں میز بان ذیشان ملک کو انٹر ویو دیتے ہوئے ایک سوال پر وزیر اطلاعات پنجاب بھڑک اٹھے اور گالی دے کر کہا کہ تم لوگوں اس چینل کو سما رہنے دو ،تم نے اس کو تیسرے درجے کا گھٹیا چینل بنا دیا ہے جیسے رائل نیوز ہے ،کوئی شرم کرو ،کوئی حیا کرو آپ لوگ ۔یہ کہہ کر فیاض الحسن چوہان وہاں سے چلے گئے ۔وزیر اطلاعات پنجاب کی اس حرکت پر عبدالعلیم خان نے معذرت بھی کی ہے ۔