Buy website traffic cheap

واجبات

تبدیلی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، بجلی کی قیمتوں میں خوفناک حد تک اضافہ کردیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک): نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے عوام پر توانائی بم گراتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں چار روپے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔قومی ادارے نیپرا نے گزشتہ سال کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تقسیم کار کمپنیوں کو عوام سے 180 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دی ہے۔ نیپرا کی جانب سے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے لیے پہلے ہی قیمتوں کی سالانہ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا جا چکا تھا۔پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے 17 ارب روپے، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے 23 ارب روپے اور حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) نے نیپرا سے 15 ارب روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی وصول کی درخواست کی تھی۔سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) نے چھ ارب روپے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) نے دس ارب روپے اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے بھی نو ارب روپے سے زائد کی ایڈجسمنٹ وصول کرنے کے لیے نیپرا سے درخواست کی تھی۔