Buy website traffic cheap

لیگ

تحریک انصاف اور لیگی کارکنوں میں فائرنگ واقعے میں کئی افراد شدید زخمی

فیصل آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106 میں تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں فائرنگ کا تبادلہ جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے. تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے تھانہ ساندل بار میں تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں بینرز لگانے پر جھگڑا ہوا جو فائرنگ میں تبدیل ہوگیا. زخمی ہونے والوں میں ن لیگ کے 3 جبکہ تحریک انصاف کے 2 کارکن زخمی ہوئے ہیں. پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے.