Buy website traffic cheap


تحریک انصاف کلین بولڈ .. تینوں‌ وکٹیں‌ ایک ساتھ گر گئیں

تحریک انصاف کلین بولڈ .. تینوں‌ وکٹیں‌ ایک ساتھ گر گئیں…………سابق ایم این اے عائلہ ملک، نواب آف کالاباغ ملک وحید خان اور نوابزادہ ملک امیر محمد خان نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہم اب مزید اس جماعت کا حصہ نہیں رہ سکتے ، ہم تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کر رہے ہیں، آنے والے دنوں میں اپنے سیاسی فیصلے کرنے اور اپنی سیاست کا رخ متعین کرنے میں آزاد ہوں گے

————————
یہ خبر بھی پڑھیئے

ہیکرز سے بچاؤ کیلئے انگلش فٹ بالرز کو سیکیورٹی بریفنگ
کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کے موبائیل فونز پر اضافی سافٹ ویئر کی تنصیب
لندن…..فیفا ورلڈ کپ میں شریک انگلش کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو گزشتہ روز خصوصی سکیورٹی بریفنگ دی گئی جس کے دوران انہیں اس بات سے آگاہ کیا گیا کہ وہ روس میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے دوران خود کو ہیکرز سے جس طرح محفوظ رکھ سکتے ہیں اور اس حوالے سے کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کے موبائیل فونز پر اضافی سافٹ ویئر کی تنصیب کردی گئی ہے۔ منیجر گاریتھ ساؤتھ گیٹ کے پلیئرز اور کوچنگ اسٹاف کو نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر کی جانب سے حال ہی میں یہ ہدایت موصول ہوئی تھی کہ انہیں موبائیل فونز سمیت دیگر آلات پر موجود ذاتی معلومات اور ڈیٹا کی جانب سے ہوشیار رہنا چاہئے کیونکہ روسی ہیکرز حالیہ برسوں کے دوران عالمی سطح پر سائبر حملے کر چکے ہیں جنہوں نے سائیکلسٹ بریڈلے وگنز کو بھی اپنا نشانہ بنایا تھا جس کے پیش نظر انگلش فٹ بال ایسوسی ایشن نے ورلڈ کپ کے دوران ایسے کسی واقعے سے بچاؤ کیلئے ماہرین کی مدد طلب کی تھی۔برطانوی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے موبائیل فونز پر اضافی سافٹ ویئر کی تنصیب کردی گئی ہے جن کو وطن واپسی کے بعد ہی ہٹایا جا سکے گا۔ انگلش فٹ بالرز کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ مشکلات سے بچاؤ کیلئے بینک اکاؤنٹ سمیت دیگر آن لائن سرگرمیوں سے مکمل اجتناب کریں۔سعودی فٹ بال ٹیم کے کوچ یوآن انٹنیو پزی کا کہنا تھا کہ انہیں ابتدائی معرکے میں سخت مقابلے کی توقع تھی لیکن اس کا حیران کن نتیجہ سامنے آیا جس کی وجہ یہ تھی کہ روسی بہت اچھا کھیلے جبکہ ان کی ٹیم کے کھلاڑی بہتر حالت میں دکھائی نہیں دیئے اور شکست کھا گئے۔