Buy website traffic cheap


تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، باغی رہنماﺅں کے اعلان نے کپتان کو نئی مشکل میں ڈال دیا

لاہور (ویب‌ڈیسک) مسلم لیگ ن میں بغاوت کے بعد تحریک انصاف میں بھی باغی رہنمائوں نے سر اٹھانے شروع کردئیے. تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے باغی رہنمائوں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے. فیصل آباد کے حلقہ پی پی 97 چک جھمرہ میں تحریک انصاف کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری اجمل چیمہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ این اے 101 سے تحریک انصاف کے ظاہر اولکھ اور پی پی 104 سے رانا نعیم اقبال بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔ واضح رہے متعدد حلقوں میں امیدواروں کو ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے دوسری پارٹی کے رہنمائوں کو سپورٹ کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے.