Buy website traffic cheap

خیبر پختونخوا

تحصیل کی سطح پر الرجی سینٹرزکے قیام کے متعلق کیس کی سماعت، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس نے سب کے قہقہے لگوادیے

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے تحصیلوں کی سطح پر الرجی سینٹرز کے قیام سے متعلق درخواست خارج کر دی،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے تحصیلوں کی سطح پر الرجی سینٹرز کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الرجی سینٹرز کی تحصیل سطح پر ضرورت نہیں ہے، تمام صوبوں کے تقریباً بڑے اسپتالوں میں الرجی سینٹرز کی سہولت دستیاب ہے، الرجی ایک طرح کی نہیں بلکہ سینکڑوں اقسام کی ہوتی ہیں، کسی کو مالٹے سے الرجی ہے تو کسی کو کیلیے سے، کئی لوگوں کو بندوں سے بھی الرجی ہوتی ہے،چیف جسٹس کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقے گونج اٹھے ، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا الرجی سینٹرز پر کافی لمبا چوڑا منصوبہ ہوتا ہے، عدالت نے الرجی سینٹرز کے قیام سے متعلق غلام نبی شاہ کی درخواست خارج کر دی۔