
ترک صدرطیب اردگان نے دولت اکٹھی کرنے میں پاکستانی سیاستدانوں کو بھی پیچھے چھوڑیا، کتنے ارب کے مالک ہیں ، ہوشربا انکشاف
لاہور(ویب ڈیسک): ترک صدر طیب اردگان ترکی میں ہونیوالے حالیہ انتخابات کے بعد ملک کے طاقتورترین شخص بن گئے ہیں جن کے پاس پارلیمنٹ اور وزیراعظم سے بھی زیادہ اختیارات ہیں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ان کی جائیدادوں کے متعلق انکشاف نے دنیا بھر کے لوگوں کو چکرادیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترک صدر طیب اردگان چون ملین ڈالر کے مالک ہیں اس کے علاوہ ان کے بیٹے کے پاس اسی ملین ڈالر کی جائیدادیں ہیں ۔ ترک صدر جس محل میں رہائش پذیر ہیں وہ گیارہ سو کمروں پر مشتمل ہے جن میں سے ڈھائی سو کمرے طیب اردگان کی فیملی کے استعمال میں ہیں۔ ان تفصیلات نے ان کا ترکی کا امیر ترین شخص بنا دیا ہے۔ امریکی جریدے فوربز میگزین نے انہوں دنیا کی طاقتوررترین افراد کی فہرست میں اڑتالیس نمبر پر رکھا ہے۔