
ترک صدر طیب اردگان کا امریکہ کیخلاف ایسا بیان کہ لوگ ذوالفقارعلی بھٹوکو یادکرنے لگے، کیا طیب اردگان بھی اسی انجام کی جانب بڑھ رہے ہیں
لاہور(ویب ڈیسک):ترک صدر طیب اردگان نے ایک پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم روس سے ایس 400میزائل سسٹم اپنے گودام میں رکھنے کے لیے نہیں لے رہے جب ضرورت پڑیگی ہم اس کو استعمال کرینگے۔ میزائل سسٹم کے حصول کے لیے ہم نے امریکہ سے رابطہ کیا انہوں نے انکارکیا تو ہمیں روس کے پاس جانا پڑا، روس نے ہماری درخواست پر خوشدلی سے جواب دیا۔ یہ میزائل سسٹم ایک ہی وقت میں چھتیس طیاروں کو نشانہ بناسکتاہے۔ یادرہے کہ جب سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقارعلی بھٹو نے جب نیوکلیئرپروگرام شروع کیا تھاکہ امریکن دباؤ پر ان کو جواب دیا تھاکہ ہم گھاس کھالیں گے لیکن ایٹم بم ضروربنائیں گے۔