Buy website traffic cheap

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

تعلقات بگاڑنے کیلئے دو جملے چاہئیں، امن کے داعی ہیں

لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پڑوسی ملک بھارت کو یہ پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سے معاملات بگاڑنے کے لیے محض دو جملے چاہئیں، لیکن وہ صورتحال کو مزید خراب نہیں کرنا چاہتے، ہم امن کے داعی ہیں، بہتری چاہتے ہیں۔ نیویارک میں بھارتی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح طور پر کہا ہم امن کے داعی ہیں، بہتری چاہتے ہیں، کہنے کو بہت کچھ کہہ سکتے ہیں، مگر معاملات بگاڑنا نہیں چاہتے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے قطری ہم منصب کی بھی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر قطر کے وزیرخارجہ نے پاکستانیوں کو ایک لاکھ ملازمتیں دینے کی پیشکش کی۔ سویٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ اگنازیو کاسس بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملے، ملاقات میں پاکستان نے باہمی تجارت اور سرمایہ کار ی بڑھانے پر زور دیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جاپانی ہم منصب سے بھی ملاقات ہوئی۔ وزیر خارجہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں ’’ایکشن فار پیس کیپنگ‘‘ کے مباحثے میں بھی حصہ لیا۔ خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان کے 2 لاکھ سے زائد فوجی امن مشن میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی میزبان صدر سے ملے۔ وزیر خارجہ نے صدر ٹرمپ کے رویے کو انتہائی مثبت قرار دے دیا۔ شاہ محمود قریشی اور مائیک پومپیو کی با ضابطہ ملاقات 2 اکتوبر کو طے ہے، جس میں دو طرفہ امور پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔