Buy website traffic cheap

احسن

توہینِ عدالت کیس: لاہورہائیکورٹ نے لیگی رہنماء احسن اقبال کے متعلق ایسافیصلہ سنادیاکہ سبھی دنگ رہ گئے

لاہور(ویب ڈیسک): احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت میں لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کےخلاف توہین عدالت کانوٹس خارج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت لاہورہائیکورٹ میں ہوئی ۔لاہور ہائیکورٹ نے احسن اقبال کا معافی نامہ قبول کرتے ہوئے ان کےخلاف توہین عدالت کانوٹس خارج کردیا اور عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دوبارہ ایسی حرکت نہ کریں جس سے ایسی صورتحال پیداہو۔نوٹس خارج ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی ترقیاتی منصوبے کیلئے چندے نہیں مانگے،مستقبل میں ہم سب مل کرپاکستان کیلئے کام کریں گے،بجلی کی کمی کودورکرناہماری حکومت کی ترجیح تھا،ہم نے واٹر،انرجی اورفوڈسیکیورٹی کیلئے کام کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کوسنجیدگی سے مکمل کرے،ہماری حکومت نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق روڈشوبھی کیاتھا اورہماری حکومت نے 12 ہزارمیگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے تھے ۔